نواب شاہ(آئی این پی )نواب شاہ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہیکہ حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے۔