تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹائون کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ڈیفنس سے کار ڈرائیور اسامہ کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون پاکستانی چوک میں تیز رفتاری کے باعث تیز رفتار کار کی زد میں آ کر 50 سالہ ناظرہ بی بی ، 21 سالہ ڈیم اور 18 سالہ سلمان زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر ماڈل ٹائون پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر کے ڈرائیور کو ڈیفنس سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔