ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کر لئے

  اب فضائی راستوںسے  یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں:  ڈی جی ایف آئی اے
لاہور(آئی این پی ) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے  ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کرلئے  ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ نوجوان بہتر مستقبل کے لئے بیرون ملک کا رخ کرتے ہیں لیکن یورپ میں بھی اب حالات پہلے جیسے بہتر نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ ڈنکی لگانے والوں نے غیر قانونی سفر کے راستے تبدیل کرلئے  ہیں، ڈنکی لگانے والے ا ب فضائی راستوں سے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔