آج سے 31اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

 پہاڑوں پر لینڈسلائیڈنگ،سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت:محکمہ موسمیات 
 لاہور(نیٹ نیوز)محکمہ موسمیات نے 27سے 31اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔مری،نیلم ویلی،ناران اور کاغان میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش کاامکان ہے، سوات،مالم جبہ،دیر اور چترال میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے دوران پہاڑوں پر لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارشوں کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔