اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ،اونیجا اینڈریو، ہوٹلز انتظامیہ کی کمرہ دینے سے معذرت
خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں،سڑکوں پر گھوم رہی تھی، رات سو نہ سکا،سماجی رہنما
کراچی (خصوصی رپورٹ)کراچی سیآنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے کراچی میں سماجی رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اس کے ساتھ دبئی چلی جائوں گی ، حکومت مجھے ایک لاکھ ڈالر دے، اس شہر کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں۔پریس کانفرنس کے دوران امریکی خاتون سماجی رہنما پربھی برس پڑیں۔ سماجی رہنما نے کہا کہ اس خاتون کو کراچی بلانے والے لڑکے اور خاندان سے کہتا ہوں سامنیآئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی خاتون اور پاکستانی لڑکے کے درمیان معاملہ ہم حل کرادیں گے۔سماجی رہنما نے کہا کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، یہ خاتون کراچی کی سڑکوں پر گھوم رہی تھی، مجھ سے یہ نہیں دیکھا گیا، میں پوری رات سو نہیں سکا۔ پریس کانفرنس کے بعد خاتون نے سٹیڈیم روڈ پرواقع ریسٹورنٹ میں کھانا بھی کھایا۔ امریکی خاتون اونیجا ہوٹلز پر رکنے کیلئے شارع فیصل نرسری پر گئی تو ہوٹلز انتظامیہ نے کمرہ دینے سے معذرت کر لی، تاہم خاتونآن لائن ٹیکسی کی مدد سے ایک بار پھر گارڈن ویسٹ میں قائم احمد بندال میمن کے اپارٹمنٹ میں قائم پارکنگ میں پہنچ گئی جہاں سے اسے پولیس کی سکیورٹی میں پرائیویٹ گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ اینڈریو رابنسن کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا خاتون 11 اکتوبر کو لڑکے کی تلاش میں کراچی پہنچی تھی۔