پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹ، مریم نواز سے معافی کا مطالبہ برقرار

پیپلز پارٹی کا سینیٹ سے واک آؤٹ، مریم نواز سے معافی کا مطالبہ برقرار

سینیٹ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے واک آؤٹ کیا اور ایک بار پھر معافی مانگنے کا مطالبہ دہرایا۔

 سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ان کی حمایت کو مجبور ی نہ سمجھا جائے، لوگوں کی تذلیل کرکے اتحاد نہیں چلایا جا سکتا، اور معافی مانگنے سے کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں آتی۔شیری رحمان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی اہمیت اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد حالات کی سنگینی کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو استحکام کی ضرورت ہے اور غریب عوام کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیپلز پارٹی کو منانے کی کوشش کی اور کہا کہ جمہوری نظام میں احتجاج کا حق ہے، لیکن دوستوں کو منانے کی کوشش جاری رہے گی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے بھی صلح جوئی کا کردار ادا کیا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے کچھ سینیٹرز نے ارکان کو قائل کرنے کے لیے ملاقاتیں بھی کیں۔