پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ، اسپیکر سے احتجاج

پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ، اسپیکر سے احتجاج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران احتجاج کیا اور بعد میں واک آؤٹ کر گئے۔

 قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، تو پی ٹی آئی کے ارکان نے احتجاج کا آغاز کیا۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی جس پر ممبران کی گنتی کی گئی۔ تاہم، اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو نکتہ اعتراض اٹھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد پی ٹی آئی ارکان نے وقفہ سوالات کے دوران شدید نعرے بازی کی۔وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسپیکر سے درخواست کی کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کو غیر مناسب احتجاج سے روکیں، اور کہا کہ انہوں نے فوٹو گرافی کا شعبہ سنبھال رکھا ہے، لہذا کم از کم انہیں ویڈیو گرافی سے روک دیا جائے۔اس احتجاج کے بعد پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔