ایران نے واضح کیا ہے کہ اس وقت وہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق، اس مرحلے پر کوئی مذاکراتی منصوبہ نہیں ہے، اور ایران یورپی پابندیوں کے اثرات اور نتائج کا جائزہ لے رہا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل اقوام متحدہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر دوبارہ ہتھیاروں کی پابندی اور دیگر پابندیاں عائد کی ہیں، جو یورپی طاقتوں کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات کے بعد عمل میں آئی ہیں۔