کراچی: بھتہ خوری میں اضافہ، تاجروں کو چیمبر کی جانب سے حفاظتی ہدایات

کراچی: بھتہ خوری میں اضافہ، تاجروں کو چیمبر کی جانب سے حفاظتی ہدایات

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں اچانک اضافے کے بعد شہر کے تاجر شدید عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس نے اپنے ممبران کو خط ارسال کرتے ہوئے انہیں احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔خط میں بتایا گیا کہ کچھ تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں، جن کے ساتھ گولیاں بھی منسلک کی جا رہی ہیں، اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جس سے کاروباری طبقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل نے تمام تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کاروباری احاطے اور رہائش گاہوں پر اعلیٰ معیار کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوٹیج چیمبر کے ساتھ شیئر کریں تاکہ متعلقہ حکام کے ذریعے فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔