اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ورلڈ ٹیچرز ڈے پر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اساتذہ معاشرے کے معمار ہوتے ہیں جو اس بنیاد کی تعمیر کرتے ہیں جس پر آنے والی نسلیں کھڑی ہوں گی وہ صرف کتابوں تک ہی نہیں بلکہ معاشرہ، نقطہ نظر، اور امکانات سکھاتے ہیں وہ ہمارے مقصد اور ہماری صلاحیت کو تلاش کرنے میں نمایا کردار ادا کرتے ہیں نفیسہ شاہ نے کہا کہ بچوں کے بہترین مستقبل میں اپنا پورا ساتھ دیتے ہیں اساتذہ نصابی کتابوں سے آگے بڑھتے ہیں اساتذہ اپنے ہر طلباء میں اعتماد پیدا کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اساتذہ کے بدولت ہی ہم زندگی میں کامیاب بن سکتے ہیں یوم اساتذہ پر ہم انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اساتذہ اپنے طلبہ کو باصلاحیت بنانے کے لئے بے حد محنت کرتے ہیں اساتذہ طلبہ کو صلاحیت تک پہنچنے کے لیے بااختیار بناتے ہیں اساتذہ کا صبر، مہربانی، اور رہنمائی ہمیں زندگی میں مشکلات کو سامنہ کرنے میں مدد دیتی ہے،ہم اپنے اساتذہ کے شکر گزار ہیں جو اپنے طلباء کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں آج کے اس خاص موقع پر میں تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔