جلالپور جٹاں:خاتون کے ہاں بیک وقت 5بیٹوں کی پیدائش

جلالپور جٹاں (خصوصی رپورٹ )خاتون کے ہاں بیک وقت 5بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاندان خوشی سے نہال ہو گیا۔مین بازار جلالپور جٹاں کے سنار شہزاد کی اہلیہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں بیک وقت 5 بیٹوں کو جنم دیا ، زچہ بچہ صحت مند ہیں ،شہزاد کا ایک بیٹا چند ماہ قبل انتقال کرگیا تھا۔