قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد کی زیرِ صدارت تھانوں کے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کا اجلاس منعقد ہواجس میں گزشتہ اور رواں ماہ کے کرائم ریٹس اور افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق میٹنگ کے دوران ایس پی سٹی نے ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش دینے کا اعلان کیاایس پی سٹی بلال احمد نے افسران کو ہدایت کی کہ سٹریٹ کریمنلز، نقب زنوں اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں اور جرائم پر قابو پانا و کارکردگی میں بہتری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق عوام الناس کی خدمت اور مدد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، جبکہ مفرور اشتہاریوں اور عادی ملزمان کی گرفتاری کے لیے دیے گئے ٹارگٹس کو ہر صورت مکمل کیا جائے پتنگ بازی، قمار بازی اور قحبہ خانے چلانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائیغیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے کسی بھی علاقے میں بدمعاشی یا قبضہ کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران اپنے اپنے علاقوں میں مقیم کرایہ داروں کا مکمل اندراج یقینی بنائیں اور 15 کی کال پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ایس پی سٹی بلال احمد نے مزید کہا کہ تھانوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام الناس کو ایس آئی پی ایس کی سہولیات سے بھرپور فائدہ پہنچایا جائیآخر میں ایس پی بلال احمد نے افسران پر زور دیا کہ وہ محنت، ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ جرائم کے مکمل خاتمے اور عوامی اطمینان کو یقینی بنایا جا سکے۔