مال خانوں میں اسلحہ کیمعائنے، آڈٹ کا حکم

مال خانوں سے اسلحہ چوری وغائب ہونا کسی صورت قبول نہیں،پرمحکمہ داخلہ 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس مال خانہ سے اسلحہ غائب ہونے پرمحکمہ داخلہ کے سخت احکامات جاری کر دیئے محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے تمام مال خانوں میں موجود اسلحہ کی انسپکشن اورآڈٹ کا حکم جاری کر دیامال خانوں میں اسلحہ کی تعداد اور حالت چیک کرنے کے احکامات جاری کر دیا۔مال خانوں میں اسلحہ کی حالت ،اپڈیٹ کی تمام تفصیلات اکٹھی کی جائیں،قابل استعمال اور خراب ہتھیاروں کی تفصیلی انسپکشن کی جائیہر3ماہ بعد انسپکشن وآڈٹ کر کیرپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے ،مال خانوں سے اسلحہ چوری وغائب ہونا کسی صورت قابل قبول نہیں،مال خانوں پر سکیورٹی ڈیوٹیاں مزید سجت کی جائیں،محکمہ داخلہ کے احکامات جاری کر دئیے۔مختلف اضلاع سے سرکاری اسلحہ غائب ہونے کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دیاطلب محکمہ داخلہ نیایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی،انکوائری کمیٹی 10 روز میں اسلحے کی گمشدگی یا خوردبرد بارے رپورٹ پیش کریگی