دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 1کروڑ 7 لاکھ کے جرمانے

 5300 گاڑیوں کے چالان ، 10 کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ معطل 
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کی ہدایت پر پنجاب بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 4روز کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 1 کروڑ 7 لاکھ 16 ہزار کے جرمانے ،5300 سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ، 10 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ معطل ، 400 سے زائد گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی میں اضافے پربند کی گئیں۔ 230 سے زائد ریت اور مٹی سے لدی ٹریکٹر ٹرالیوں کو آلودگی کا باعث بننے پر بھاری جرمانے کیے گئے۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ انسدادِسموگ مہم کے تحت ٹریفک پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو2000 جرمانہ اور سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔