رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 11 کروڑ 26 لاکھ کے جرمانے. 56 ہزار سے زائد کو چالان ٹکٹ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلافِ کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی ہیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 11 کروڑ 26 لاکھ سے زائد کے جرمانے.رواں ماہ 56 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے دھواں چھوڑنے پر 35 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے 38 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے گئیدھواں چھوڑنے والی 23 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی 9840 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا 2500 سے زائد ریت مٹی سے لوڈڈ آن کورڈ ٹریکٹر ٹرالیاں کو آلودگی کا باعث بننے پر بھاری جرمانے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2000 جرمانے کے ساتھ قانونی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے ویڑن پر پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے ٹریفک پولیس اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ صوبہ بھر میں سموگی وہیکلز کے خلاف ٹریفک پولیس کی ٹیمیں بہترین کام کر رہی ہیں۔تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز متحرک ہو کر سموگ فری پنجاب کے لیے کام کریں۔سموگ کے تدارک کیلئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درامد کروایا جا رہا ہے۔ گاڑیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں بے تحاشہ بیماریوں اور ماحولیاتی الودگی کا باعث بنتا ہے۔ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لیے گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کا خاتمہ کرنا ہے۔