رواں ماہ کے دوران 40 ہزار 400 گاڑیوں کے چالان ، کارروائیاں تیز
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں۔ترجمان ٹریفک کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 8 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ رواں ماہ کے دوران 40 ہزار 400 سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔51 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے جبکہ 63 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بھی منسوخ کیے گئے۔ اس کے علاوہ 19 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج اور 7 ہزار 700 سے زائد گاڑیاں بند کی گئی ہیں ترجمان نے بتایا کہ 2300 سے زائد مٹی سے لوڈڈ آن کورڈ گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے، جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 2000 روپے فی چالان کے تحت کارروائی جاری ہیڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ناقص انجن آئل اور ایندھن کے استعمال سے گریز کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کو سموگ فری بنانے کیلئے تمام ٹریفک افسران متحرک ہو کر کام کریں۔