افغانستان پر چار ملکی اجلاس آج: پاکستان، ایران، روس اور چین اہم فیصلے کریں گے

افغانستان پر چار ملکی اجلاس آج: پاکستان، ایران، روس اور چین اہم فیصلے کریں گے

آج روس میں افغانستان کے معاملے پر چار ممالک کا غیر معمولی اجلاس ہو گا جس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔
پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے۔

اجلاس کے اہم نکات
افغانستان کی موجودہ صورتحال، علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی پر گفتگو۔چاروں ممالک افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کریں گے۔1988 کے پابندیوں کے نظام میں زمینی حقائق کے تناظر میں ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پر زور۔طالبان رہنماؤں کے سفری استثنیٰ میں دہرے معیار کے معاملے پر بات چیت۔افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی امداد بڑھانے کی ضرورت پر زور، جس کا مطالبہ پاکستان کرے گا۔
دہشت گردی اور سیکورٹی
پاکستان اجلاس میں افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے معاملے کو اٹھائے گا۔کالعدم گروہوں جیسے بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور جیش العدل کے محفوظ مراکز اور انفراسٹرکچر کے خاتمے کا مطالبہ۔افغانستان سے دہشت گردوں کی بھرتیوں، اسلحہ فراہمی اور فنڈنگ کے خاتمے پر زور۔
علاقائی تعاون اور انسانی حقوق
اجلاس میں چاروں ممالک علاقائی منسلکی، انسداد منشیات، انسداد اسمگلنگ اور ترقیاتی منصوبوں پر زور دیں گے۔انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے حقوق، لڑکیوں کی تعلیم اور روزگار کے فروغ پر توجہ۔
حکومت سازی اور مہاجرین
چاروں ممالک افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر زور دیں گے۔پاکستان افغان مہاجرین کی جلد اور باعزت واپسی پر بھی زور دے گا۔افغانستان کے منجمد بین الاقوامی اثاثہ جات کی بحالی اور افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید بہتری پر بات چیت ہوگی۔