کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنیوالوں کی شامت

 ایف بی آر نے کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا، 15 اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں:حکام 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نان فائلرز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے،ایف بی آر نے کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا۔کریڈٹ کارڈ سے ماہانہ 2 لاکھ سے زیادہ شاپنگ کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا،انکم ٹیکس ریٹرن میں کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی،کمرشل بینکوں نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا شیئر کرنا شروع کر دیا۔ایف بی آرحکام کاکہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان 15 اکتوبر تک ایمانداری کیساتھ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں، توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کو ایس ایم ایس ٹیکسٹ میسج بھیجنا شروع کر دیئے۔حکام کے مطابق کریڈٹ کارڈ اخراجات کے ذریعے نان فائلرزکی حقیقی آمدن کا پتہ لگایا جائے گا، ڈیڈ لائن گزرنے پرآن لائن پیمنٹ یابزنس کرنیوالے نان فائلرزکیخلاف کارروائی ہوگی۔