ملک میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری میں اضافہ

 اپریل میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 150 ارب  کی ادائیگیاں کیں
کراچی (آئی این پی )ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں اپریل  کے مہینے میں  سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا  گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2025میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے150 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 29.3فیصد زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ116ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔  مارچ میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 141 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔