نوجوان شہری عمر خان کے اندھے قتل کا معمہ حل

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ کے علاقہ میں نوجوان شہری عمر خان کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھاایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی*انچارج انویسٹی گیشن تھانہ راوی روڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے شہری عمر خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کے مطابق ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھاملزم کو پیشہ وارانہ مہارت سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا