جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم، یوٹیوبر عمران ریاض ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم کے معاملے پرخیبرپختونخوا محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر صدیق انجم ،مشیر محمد مصدق عباسی اور یوٹیوبر عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری کر د ئیے ، عدالت نے این سی سی آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔