اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ، نئی اتھارٹی قائم کی جائیگی

 پشاور (آئی این پی ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت نئی اتھارٹی قائم کی جائے گی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تنظیمی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے ایکٹ کے تحت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خود مختار اینٹی کرپشن اتھارٹی قائم کی جائے گی۔اجلاس کو اینٹی کرپشن فورس اور مجوزہ ایکٹ کے مختلف پہلوئوں پر بریفنگ بھی دی گئی، مجوزہ ایکٹ وائٹ کالر کرائم کے سدباب کے لیے ایک موثر اور جامع قانون ہو گا، مجوزہ قانون کے تحت اینٹی کرپشن کی اپنی فورس قائم کی جائے گی، نئے تنظیمی ڈھانچے کے تحت 6 ریجنل اور دو سب ریجنل دفاتر قائم کیے جائیں گے۔