جڑواں شہروں میں پولیس اور رینجرز کا گھر گھر تلاشی آپریشن

 درجنوں افراد گرفتار‘تلاشی کے دوران غیر قانونی مقیم افغانیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی )جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی، لیڈی پولیس اور انٹیلیجنس اداروں نے مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور شناختی جانچ کا عمل مکمل کر لیا۔اسلام آباد کے علاقے ترنول میں 165 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 570 افراد کی شناختی جانچ کی گئی، اس دوران مجموعی طور پر 74 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران 51 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 16 افغان شہری اور 35 مشتبہ افراد شامل ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں بھی مشترکہ آپریشن کے دوران 120 افراد اور 50 گھروں کی چیکنگ کی گئی، رہائشی دستاویزات کی جانچ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی رہائش کو روکا جا سکے۔