عدالت کا عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت کا عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ حکم سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران دیا گیا، جس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ مذکورہ رہنما ایک مرتبہ بھی مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔ عمر ایوب کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔عدالت نے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔