انسانی حقوق کمیٹی نے بچوں کو بھکاری بننے سے روکنے کیلئے ریاست کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی سفارش کردی
اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی نے توہین رسالت سے متعلق کیسز کے حوالے سے ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔کمیٹی نے بچوں کو بھکاری بننے سے روکنے کیلئے ریاست کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی سفارش کی ہے۔جمعہ کو چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 15 لاکھ سے زائد بچے سڑکوں پر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب اور سندھ میں شیلٹر ہومز موجود ہیں مگر تمام متاثرہ بچوں کو وہاں رکھنے کی گنجائش نہیں ہے۔ پولیس ایسے بچوں کو جرائم پیشہ سمجھتی ہے جبکہ وہ دراصل متاثرہ ہوتے ہیں۔ کمیٹی نے والدین کو اٹھانے کی ہدایت کی جن کے بچوں کو نشہ دے کر بھکاری بنایا جاتا ہے۔