بسوں کو دوپہر دو بجے تک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شام 5 بجے تک بلوچستان میں داخلے کی اجازت ہوگی
خلاف ورزی پربسوں اور ٹرکو ںکو پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا:ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان خالد
لاہور(دانش منیر)ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان خالدنے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے بسوں کو دوپہر دو بجے تک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شام 5 بجے تک بلوچستان میں داخلہ کی اجازت ہوگی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ‘ خلاف ورزی پر بس کو حکومتی تحویل میں لے لیا جائے گا گڈز اور بس ٹرانسپورٹرز کو پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہوگا، خلاف ورزی پر اندراج مقدمہ ، لائسنس معطلی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا،جبکہ بواٹہ چیک پوسٹ پر بسوں کے قواعد و ضوابط کی انسپکشن ہوگی،بسوں کے اندر کیمرہ اور سیکیورٹی اہلکار لازمی قرار دے دیا گیا،قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی بسوں کو سفر کی اجازت کی ہوگی، بلوچستان جانے والی ٹرانسپورٹ قافلوں کی صورت میں اورسیکیورٹی حصار کے ساتھ روانہ کی جائے گی۔تمام بس اڈوں پر سخت نگرانی کی جائے گی مسافروں اور ڈرائیورز کی روانگی سے قبل ویڈیو ریکارڈنگ لازمی قرار دی گئی