کراچی(آئی این پی ) بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی شدت اختیار کرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان شکتی اس وقت بحیرہ عرب کے شمال مغرب میں موجود ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 700 کلو میٹر دور ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت طوفان شکتی شدت اختیار کر چکا ہے، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے او ر آج (پیر ) سے طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔