ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا

کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہو نے کے باعث  گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا۔محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کیلئے  گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے