ندا یاسر کا میک اپ تنقید کا نشانہ، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

ندا یاسر کا میک اپ تنقید کا نشانہ، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کو اپنے حالیہ پروگرام کے دوران میک اپ کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2.6 ملین فالوورز رکھنے والی ندا یاسر گزشتہ 17 سال سے شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں۔اگرچہ انہیں اکثر اپنی لاعلمی اور انداز کی وجہ سے تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے، مگر اس بار تنقید کا سبب ان کے پروگرام میں پیش آنے والا میک اپ کا معیار بنا۔ پروگرام میں ندا یاسر نے میک اپ کے ماہر آرٹسٹس بابر ظہیر اور بینش پرویز کو مدعو کیا، جنہوں نے شرکاء کے میک اپ کو آن ایئر درست کیا۔ تاہم، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس پروگرام کے مختصر کلپ میں صارفین نے میزبان کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ندا یاسر کو خود بھی اپنا میک اپ آن ایئر درست کروانا چاہیے تھا کیونکہ ان کا میک اپ بھی مناسب نہیں لگ رہا تھا۔ بعض صارفین نے یہ بھی تجویز دی کہ ندا یاسر کو چاہیے کہ وہ نوجوان ماڈلز پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی ذات پر توجہ دیں۔ اس تنقید نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے اور ندا یاسر کے میک اپ کے معیار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔