انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے اکتوبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ اور ویمن پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کی نامزدگیاں جاری کردی ہیں۔
پاکستان کے نعمان علی کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ وہ اس ایوارڈ کے لیے جنوبی افریقہ کے سینوران متھوسامے اور افغانستان کے راشد خان کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔اس کے علاوہ، اکتوبر کے لیے ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیاں کی گئی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولورٹ کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جن کے علاوہ بھارت کی سمرتھی مندھانہ اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔