نیما شیخ پاکستانی نژاد اسکاٹش ویمن کرکٹر کو اہم اسپورٹس اسکالر شپ کی اعزاز سے نوازا گیا

نیما شیخ پاکستانی نژاد اسکاٹش ویمن کرکٹر کو اہم اسپورٹس اسکالر شپ کی اعزاز سے نوازا گیا

پاکستانی نژاد اسکاٹش کرکٹر نیما شیخ اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالر شپ حاصل کرنے والی پہلی کرکٹر بن گئیں۔

 کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے مطابق، نیما شیخ کو وننگ اسٹوڈنٹس 100 اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالر شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اسکالر شپ اسکاٹ لینڈ میں 1700 سے زائد اسٹوڈنٹس ایتھلیٹس کی مدد کے لیے فراہم کی جاتی ہے، جو ایتھلیٹس کو ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی میں معاونت کرتی ہے۔اسکالر شپ اسکولر شپ اکیڈمک کوالیفکیشن کی بنیاد پر دی جاتی ہے اور اس کا مقصد ایتھلیٹس کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ نیما شیخ گلاسكو یونیورسٹی سے اکاؤنٹینسی اور فنانس کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اس سال، 105 ایتھلیٹس کو اسکالر شپ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں 31 مختلف ڈسپلن سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، تاکہ وہ تعلیم اور کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔

نیما شیخ کا کہنا ہے کہ "میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں پہلی اسکاٹ لینڈ نیشنل اسکالر شپ حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد اسکاٹش خواتین کرکٹر ہوں۔ اس اسکالر شپ سے مجھے کھیل اور تعلیم میں مزید ترقی کرنے کا موقع ملے گا۔"یاد رہے کہ نیما شیخ نے 2023 میں اسکاٹ لینڈ کے لیے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، اور اب تک 2 ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔