چین نے دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی، طبی اور سماجی تحفظ کے نظام قائم کیے ہیں
دو حہ (یواین پی) چینی نائب صدر ہان زینگ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ دوسری عالمی سماجی ترقی سمٹ میں شرکت کی اور عام مباحثے سے خطاب کیا۔بدھ کے روزہان زینگ نے کہا کہ مارچ 1995 میں پہلی عالمی سماجی ترقی سمٹ کامیابی سے منعقد ہوئی تھی، جس میں ممالک نے ''کوپن ہیگن ڈیکلریشن'' اور ''ایکشن پلان'' پر اتفاق کیا تھا۔ گزشتہ 30 سالوں میں، چینی حکومت نے عوام پر مرکوز ترقی کے فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے غربت کے خلاف جنگ میں بروقت فتح حاصل کی ہے اور اقوام متحدہ کے 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کے تخفیف غربت ہدف کو 10 سال پہلے حاصل کر لیا ہے