دبئی کو دنیا کا سب سے خوبصورت اور قابل رہائش شہروں میں شامل کرنا ہے
دبئی (آئی این پی) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اہم اور انقلابی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ جس سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سالانہ حکومتی اجلاس میں منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں کا مقصد دبئی کو دنیا کا سب سے خوبصورت اور قابل رہائش شہروں میں شامل کرنا ہے۔شیخ حمدان کے مطابق منظور کیے گئے منصوبوں کے ذریعے 15 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اور ان منصوبوں میں جدید اور سستے نجی اسکولز بھی شامل ہیں۔منظور کیے گئے منصوبوں میں عوامی پارکس، ایوی ایشن ٹیلنٹ پروگرام، مالیاتی دیوالیہ پن عدالت کے قیام اور کینسر کی ابتدائی تشخیص کے نظام جیسے اقدامات شامل ہیں