سعودی عرب کے وزیرِ صنعت و معدنی وسائل کی ملاقات‘ معدنیات اور کان کنی میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ریاض (آن لائن) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے فیوچر منرلز فورم 2026 میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جہاں پاکستان معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے نئے مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کر رہا ہے۔۔سعودی وزیر معدنیات بندر ابراہیم الخریف نے کہا کہ معدنی شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سعودی عرب اپنی علمی اور تکنیکی مہارت کے ذریعے پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی میں مکمل تعاون فراہم کرے گا اور فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ معدنیات کے علاوہ کھاد کی پیداوار اور طبی آلات کی تیاری کے شعبے بھی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لیے اہم مواقع رکھتے ہیں، جن سے دونوں ممالک کو معاشی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں