متنازع اینکر ارنب گوسوامی کو نفرت انگیز بیانات پر انسانی حقوق کے حلقوں کی تنقید کا سامنا
نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کے گودی میڈیا پر بیٹھے مودی نواز اینکر پرسنز نے ایک بار پھر کشمیری مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ریپبلک ٹی وی کے متنازع اینکر ارنب گوسوامی نے اپنے تازہ پروگرام میں مسلمانوں اور کشمیری رہنمائوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیئے جنہیں انسانی حقوق کے حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ارنب گوسوامی نے اپنے شو میں کہا کہ بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں، ملک میں وائٹ کالر جہاد چل رہا ہے، مسلمان بھارت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں