پنجاب اسمبلی : شناختی کارڈ پر خون کا گروپ درج کرنے کی قرارداد منظور

 قرار داد سے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد میں آسانی ہوگی:رکن اسمبلی احمد اقبال چودھری 
لاہور (زیڈ این این)شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی احمد اقبال چودھری نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہیں، کیونکہ مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔متن میں مزید کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کی معلومات دینے سے بلڈ بینکوں کو مریضوں کے لیے بروقت خون میسر کیا جا سکے گا۔