شناختی کارڈ میں ترمیم، سٹیٹ کے خانے میں جموں کشمیر کی جگہ لداخ درج ہوگا

 جموں، کشمیر اور لداخ کے عوام کے درمیان نفسیاتی اور جغرافیائی لکیریں مزید گہری ہو جائیں گی:محبوبہ مفتی 
 سرینگر(آئی این پی ) مقبوضہکشمیر کے مشرقی خطے لداخ کے باشندوں کی شناخت اب کشمیر نہیں بلکہ لداخی کے طور ہوگی۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز انڈیا کے یونیک آئیڈنٹفکیشن اتھارٹی آف انڈیا نے اپنے ڈیٹا بیس میں لداخیوں کے شناختی کارڈ آدھار میں اب ریاست کی جگہ جموں کشمیر کی بجائے اب لداخ لکھا جائے گا۔اپوزیشن رہنمامحبوبہ مفتی کی جماعت پی ڈی پی نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت مسلسل ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے جموں، کشمیر اور لداخ کے عوام کے درمیان نفسیاتی اور جغرافیائی لکیریں مزید گہری ہو جائیں۔