پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات آج استنبول میں ہوں گے

افغان طالبان کے وفد میں سینئر وزیر کی موجودگی پر وزیردفاع خواجہ آصف بھی استنبول جائیں گے
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج  استنبول میں ہوگا۔ مذاکرات میں پاکستان افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق (آج) منعقد ہوں گے۔ استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے وفد میں سینئر وزیر کی موجودگی کی صورت میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی استنبول روانہ ہوں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ افغان وفد کی قیادت دیکھ کر ہی کیا جائے گا، جبکہ پاکستانی وفد میں قومی سلامتی کے مشیر بھی میں شامل ہوں گے۔