پنجاب کا ہر شہری مساوی حقوق اور سہولتوں کا حقدار ہے:مریم نواز

 سکھ برادری کی پنجاب آمد پر‘‘جی آیاں نوں’’، یہ سرزمین ہمیشہ محبت، بھائی چارے کی علامت رہی ہے
 قوم مل کر پاکستان کو امن، رواداری اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال بنائے گی: بابا گرونانک جنم دن پر پیغام
 لاہور (سپیشل رپرٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کی پنجاب آمد پر‘‘جی آیاں نوں’’، یہ سرزمین ہمیشہ محبت، بھائی چارے اور رواداری کی علامت رہی ہے۔ پنجاب کا ہر شہری مساوی حقوق اور سہولتوں کا حقدار ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب یا برادری سے ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم مل کر پاکستان کو امن، رواداری اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال بنائے گی۔