ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں موجود عدم مساوات کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے
حکومت ایڈز کے خاتمے، علاج اور برابری کی صحت خدمات کیلئے پُرعزم ہے:وزیراعلیٰ کا عالمی یومِ ایڈز پر پیغام
لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز کے مریض نفرت نہیں بلکہ ہمدردی کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز ایک سنگین سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے جس کی روک تھام کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو بھرپور کاوشیں کرنا ہوں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں موجود عدم مساوات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ متاثرہ افراد کو کسی امتیاز کے بغیر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرہ افراد کو معاشرے کا فعال اور کارآمد حصہ بنایا جائے، یہی حکومت پنجاب کا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لیے سرگرم کمیونٹیز اور اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔