لاہور( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ امریکی ارب پتیوں کے مخالفانہ اتحاد ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی شدید مخالفت ، اپنی جماعت کی اندرونی مخالفت ایک مسلم سوشلسٹ تارک ِوطن کو دنیا کے اہم ترین شہر کی قیادت سے نہ روک سکی،محض نو فیصدمسلمانوں کی آبادی کے شہر نیویارک کی غیر مسلم اکثریت نے ہرطرح کے تعصب ، نفرت اور بغض کی دیواریں گرا کر ظہران ممدانی کو کامیاب کروا دیا، ممدانی کی فتح اور غزہ کیلئے امریکی عوام کی برملا حمایت سے محسوس ہوتا ہے کہ امریکی معاشرہ 9/11 کے بعد پیدا ہونے والے اینٹی مسلم ہیجان سے باہر نکل رہا ہے ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ امریکہ کی اصل طاقت ہی اس کی اندرونی آزادی اور اپنے آئین پر عملدرآمد میں مضمر ہے