جنرل ہسپتال شعبہ اطفال میں ایڈز سے آگاہی ورکشاپ

 ایڈز کے مریضوں کیلئے کلینک جلد فعال،سہولیات مفت فراہم ہونگی:ایم ایس 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ ہیلتھ پروفیشنلز کو بدلتے طبی تقاضوں کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی اپنانا ہوگی تاکہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے جنرل ہسپتال کے شعبہ اطفال کے زیر اہتمام پروفیسر آغا شبیر آڈیٹوریم میں ایچ آئی وی/ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کے فروغ کیلئے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں نوجوان ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر قر? العین، اظہر حسین اور ثمر نوید نے بچوں کی نگہداشت، حفاظتی تدابیر اور جدید طبی پروٹوکولز پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکا کو پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت بی ایس ایل تھری لیبارٹری میں دستیاب مفت تشخیصی سہولیات سیبھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے بتایا کہ ایڈز کنٹرول پروگرام اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے جنرل ہسپتال میں ایچ آئی وی کے مریضوں کیلئیجلد خصوصی کلینک فعال کر دیا جائے گا جہاں تشخیص اور رہنمائی کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائینگی۔پروفیسر ڈاکٹر فریاد اور پروفیسر شاہد اور نے ڈاکٹر نوید اختر ملک کی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جنرل ہسپتال بچوں کی صحت کے تحفظ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر آرگنائزر کمیٹی ارکان ڈاکٹر عائشہ افتخار، ڈاکٹر حوریہ رحمن اور ڈاکٹر رابعہ نجم کی کاوشوں کو سراہا۔