اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے اور سینئر رہنما عاطف خان کے خلاف وزیر اعلیٰ علی امین کی مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر رہنما عاطف خان سے متعلق مبینہ آڈیو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عاطف خان حیثیت کی بات نہ کرے، سب کو پتا ہے کس کی کیا حیثیت ہے۔مبینہ آڈیو میں انہیں عاطف خان سے متعلق کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ کہانیاں نہ بنائے، انکوئری کا سامنا کرے، دھمکیوں سے باز رہے، پہلے ہی بڑا برداشت کررہا ہوں۔ عاطف خان اتنا اہم نہیں ، میرے پاس وقت بھی نہیں ہے۔