شاد باغ میں تیز رفتار کار نے 33 سالہ عبید اللہ کو ٹکر مار دی ،یتیم خانہ کے قریب لاش ملی
لاہور(کرائم رپورٹر) شاد باغ اور ملت پارک کے علاقوں میں دو مختلف واقعات کے دوران دو افراد جاں کی بازی ہار گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق شاد باغ انڈر پاس رنگ روڈ کے قریب تیز رفتار کار نے ایک نوجوان کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 33 سالہ عبید اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ملت پارک چوک یتیم خانہ ملتان روڈ کے قریب فٹ پاتھ کنارے ایک 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق لاش کی ظاہری حالت سے بظاہر طبعی موت لگتی ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔