کپتان پیٹ کمنز انجری سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آگئے ہیں جبکہ تجربہ کار اسپنر نیتھن لائن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
اوپننگ کے لیے ٹریوس ہیڈ اور جیک ویدرالڈ برقرار ہیں۔ عثمان خواجہ تیسرے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں، لیکن کپتان کے مطابق مستقبل میں ان کی واپسی ممکن ہے۔
آسٹریلیا پلیئنگ الیون: ٹریوس ہیڈ، جیک ویدرالڈ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، جوش انگلیس، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، اسکاٹ بولینڈ
انگلینڈ پلیئنگ الیون: زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، ول جیکس، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، جوش ٹنگ