گورنر پنجاب سے وفد کی ملاقات، متعدد سیاسی کارکن پیپلز پارٹی میں شامل

 مختلف جماعتوں کے سیاسی کارکنوں کا پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے
پیپلز پارٹی ہمیشہ اداروں کی مضبوطی، آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،سردار سلیم حیدر خان 
لاہور(یو پی آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سید داود علی گیلانی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرگرم کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تمام کارکنوں اور رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جماعتوں کے سیاسی کارکنوں کا پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے