پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل

50ممالک کیساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے  ویزا استثنی کے معاہدے 
 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری کے بعد دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری  نے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ اب دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے بتایا کہ یہ کامیابی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور تکنیکی بہتریوں کا نتیجہ ہے۔ڈاکٹر طارق فضل کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2025 تک پاکستان نے 50 ممالک کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا استثنی کے معاہدے کیے ہیں،