اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، ٹیکسلا پولیس نے سابق سینیٹر کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کو ضمانت ملنے کے بعد آج عدالتی حکم پر رہا کیا گیا لیکن رہائی کے فوری بعد جیل کے باہر سے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اس بار پی ٹی آئی رہنماء کو ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیا ہے، گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔