راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا، مچلکے جمع ہونے کے بعد رہائی کی روبکار جاری ہوئی۔ اعظم سواتی رہائی کے بعد خیبر پختونخوا روانہ ہو گئے۔واضح رہے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اعظم سواتی کی سنگجانی جلسہ کیس میں دو روز قبل ضمانت منظور کی جبکہ تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں وہ پہلے ہی اٹک جیل میں قید تھے۔