لاہور( یواین پی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے ایک غیر متوقع اقدام اٹھایا ہے جس میں ریکوزیشن کر کے بلائے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم کی نشاندہی کر دی گئی جس پر پینل آف چیئرمین نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقرہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ 40منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین راجہ شوکت بھٹی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ عدم عدم دلچسپی کے باعث ایوان میں اراکین کی تعداد انتہائی کم رہی